سیارہ زحل پر تاریخی طوفان
کیپ کناورل، فلوریڈا: ناسا کی جانب سے سیارہ سیٹرن ( زحل) کی جانب بھیجے گئے خلائی جہاز کیسینی نے نظامِ شمسی کے خوبصورت حلقوں والے سیارے پر ایک بہت سرگرم طوفان کی تصاویر بھیجی ہیں۔
طوفان کا مرکز آئی یا آنکھ کا گھیر 2,010 کلومیٹر ہے جو زمین پر آنے والے کسی بھی طوفان سے بھی بیس گنا بڑا ہے۔
طوفان کے بیرونی طرف کے بادل 531 کلومیٹر کی زبردست رفتار سے گردش رہے ہیں۔
یہ طوفان سیارے کے قطب شمالی پر دیکھا گیا اور توقع ہے کہ یہ کئی برس سے یہاں موجود ہے۔
واضح رہے کہ یہ منظر کیسینی نے ابھی دیکھا ہے اور یہ سیارہ 1997 میں زمین سے روانہ کیا گیا تھا جو 2004 میں زحل تک پہنچا تھا۔