• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 4:30pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 4:35pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 4:30pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 4:35pm

یمن: شدت پسندوں کے حملوں میں چھ افراد ہلاک

شائع April 28, 2013

ینمی فوجی ایک چیک پوسٹ پر پہرا دے رہے ہیں۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔
ینمی فوجی ایک چیک پوسٹ پر پہرا دے رہے ہیں۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔

صنعا: یمن میں شدت پسند گروپ کے حملوں میں انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یمن کے وبہ البعیدہ میں فوجی چیک پوسٹ پر شدت پسند گروپ نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسرے واقعے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے موکالا شہر میں انٹیلی جنس چیف بریگیڈئیر جنرل علی احمد عبدالرزاق کو گولیاں مارکرقتل کردیا اور فرارہوگئے۔

سیکورٹی فورسز نے حملوں کی ذمہ داری القاعدہ پر ڈال دی ہے۔

میڈیا کے مطابق یمن میں صدر عبدالرب منصور ہادی کے اقتدار میں آنے کے بعد سیکورٹی فورسز پرحملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جس میں مبینہ طورپر القاعدہ ملوث ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 20 مارچ 2025
کارٹون : 19 مارچ 2025