• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستانی نژاد خاتون آسٹریلین پارلیمنٹ میں

شائع April 24, 2013

Mehreen-Faruqi 670
ڈاکٹر مہرین فاروقی آسٹریلین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران، آسٹریلین سیاستدان کیٹ فیہرمین ان کا تعارف کروارہی ہیں۔ —. فوٹو اوپن سورس میڈیا

سڈنی: پاکستانی نژاد ڈاکٹر مہرین فاروقی پہلی مسلمان خاتون ہیں جو آسٹریلین پارلیمنٹ کی کی رکن منتخب ہوچکی ہیں۔

 نیو ساؤتھ ویلز گرینز نے ماحولیاتی انجینئر مہرین فاروقی کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لیے منتخب کیا ہے۔

 مہرین فاروقی  نے 1992ء میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ  پاکستان سے ترک وطن کرکے آسٹریلیا میں سکونت اختیار کرلی تھی۔

ڈاکٹر مہرین فاروقی یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، وہ تربیت یافتہ ماحولیاتی انجینئر ہونے کے علاوہ کمیونیٹی کی فلاح کے کاموں میں بھی متحرک رہتی ہیں۔

وہ نیو ساؤتھ ویلز میں آسٹریلیا کی پہلی اور سب سے پرانی پارلیمنٹ میں مرکزی بائیں بازو کی جماعت گرین کی نمائندگی کریں گی۔

 اُن کا انتخاب پارٹی ارکان نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کیا۔ اس مقابلے میں ان کے علاوہ چھ اور خواتین بھی شامل تھیں۔

 مہرین فاروقی یہ عہدہ جولائی سے سنبھالیں گی اور اس کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیا کی تاریخ میں پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والی پہلی مسلم خاتون بھی بن جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024