• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:21pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:07pm
  • ISB: Maghrib 6:48pm Isha 8:19pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:21pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:07pm
  • ISB: Maghrib 6:48pm Isha 8:19pm

جنرل ایلن اور کیانی کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کا جائزہ

شائع June 30, 2012

افغانستان میں ایساف کے کمانڈر جنرل جان ایلن۔—اے پی

راولپنڈی: انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس کے کمانڈر جنرل جان آر ایلن جو کہ ستائیس جون کو پاکستان آئے تھے، پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک رلیشنز (آئی ایس پی آر) کو ملنے والے پاکستان آرمی اور ایساف  کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں کمانڈرز کی ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے اور اس  سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ  تعاون اور پیشرفت  کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ افغانستان اور پاکستان  کی سرزمین کو دہشت گردوں کی محفوظ  پناہ گاہوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور جنرل جان ایلن نے  آپریشنل معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

علاوہ ازیں بیان کے مطابق اس ملاقات سے خطے میں استحکام لانے کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔

جنرل جان ایلن کا کہنا ہے کہ اس ملاقات سے  سرحد کے دونوں اطراف انتہاء پسندوں کی سرگرمیوں کا خاتمہ کرنے کے لیئے توجہ کو ایک مرتبہ پھر مرکوز  کرنے کا موقع ملا۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025