• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

بنوں: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

شائع April 12, 2013

بنوں کے علاقے مالا قادری میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک۔ فائل تصویربشکریہ کری ایٹو کامنز
بنوں کے علاقے مالا قادری میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک۔ فائل تصویربشکریہ کری ایٹو کامنز

پشاور: بنوں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے مالا قادری میں شادی کی تقریب میں نشے میں دھت افراد کی جانب سے فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت پانچ افراد لقمہ اجل بنے جبکہ اس واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او زینت اللہ کے بھائی کی شادی کی تقریب کے دوران  محفل موسیقی جاری تھی کہ وہاں  موجود نشے میں دھت افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایس ایچ او کے ساتھ مزید چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں قریب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

syed afzal hussein Apr 12, 2013 03:49am
Above the law SHO came under his own feet...

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024