• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

'افغانستان میں استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے'

شائع June 29, 2012

کیمرون منٹر۔—اے پی فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔

پاکستانی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ سلالہ حملے پر بات کرتے ہوئے منٹر کا کہنا تھا کہ سالالہ پر حملہ بہت افسوس ناک تھا۔

منٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اقتصادی، صنعتی اور توانائی کی سطح پر مدد فراہم کرنی چاہیے۔

انھوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان کسی بھی غلط فہمی کو نہ آنے دینے پر زور دیا۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں جس میں توانائی، صحت اور بھاشا ڈیم کی تعمیر شامل ہے، مدد فراہم کرنے کے لیئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025