• KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:46pm
  • ISB: Maghrib 6:30pm Isha 7:55pm
  • KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:46pm
  • ISB: Maghrib 6:30pm Isha 7:55pm

پاکستانی گلوکاروں کو ویزہ نہ ملا

شائع June 29, 2012

عارف لوہار۔ فائل فوٹو

آنے والی ہندوستانی فلم 'کاکٹیل' کے میوزک کی تعارفی تقریب کو پاکستانی گلوکاروں کو بندرہ میں تقریب میں شرکت کرنے کے لیئے ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

اس فلم میں اپنی آواز کا جادو چلانے والے پاکستانی گلوکار عارف لوہار، عمران عزیز میاں اور جواد بشیر شامل ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان لوگوں نے اس فلم کے میوزک کی تعرفی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔

تاہم رپورٹز کے مطابق اب اس فلم کے پروڈیوسر سیف علی خان اور دنیش وجن نے  اب میوزک کی تعارفی تقریب کو لندن میں کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

دوسری جانب عارف لوہار کا کہنا ہے کہ انھوں نے بھارتی ویزے کے لیے درخواست ہی نہیں دی۔

البم "کاک ٹیل" کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

کاک ٹیل میں شامل گانوں میں "تم ہی بندھو ہو"، دارو دیسی، یاریاں سمیت کئی مشہور گانے شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025