• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

شمالی کوریا تنازعہ: جاپانی فوج کو الرٹ رہنے حکم

شائع April 10, 2013

جدید مزائل نظام ( ٹی ایچ اے اے ڈی ) اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔۔
جدید مزائل نظام ( ٹی ایچ اے اے ڈی ) اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔۔

ٹوکیو: جاپان، شمالی کوریا کی طرف سے داغے جانے والے درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے میزائل تجربے سے قبل پوری طرح چوکس ہے۔

یہ بات جاپان کی وزارت دفاع نے ایسے موقع پر کہی ہے جب جنوبی کوریا نے اپنا فوجی واچ الرٹ "الرٹ" تک بڑھا دیا ہے۔

وزیر دفاع الیسنوری اونوڈیرہ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ہم فوجی یونٹوں کی تعیناتی کے بعد سے پوری طرح چوکس ہیں تاکہ ہم اس احساس کو برقرار رکھیں گے۔

وزیراعظم شنزوایبے نے بھی کہا ہے کہ ہم اپنے عوام کی سلامتی کے تحفظ اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فورس کی کمان نے اپنی چوکس کی حد تین سے بڑھا کر دو کردی ہے جو کہ حقیقی خطرے کی عکاسی کرتا ہے،

یہ بات ینہاپ نیوز ایجنسی نے ایک سینئر فوجی افسر کے حوالے سے بتائی ہے۔

جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے فوری طور پر داغنے کے لئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل تیار کر رکھے ہیں۔

اس نے ایسا اپنے حلیف ملک چین کی طرف سے ان انتباہات کے باوجود کیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے موقع پر اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کرے۔

جاپان جہاں مسلح افواج کو اس کے علاقے کی طرف بڑھنے والے شمالی کوریا کے کسی بھی میزائل کو مار گرانے کا اختیار دیا گیا ہے، نے منگل کو ٹوکیو میں رہنے والے تین کروڑ عوام کے تحفظ کے لئے اپنے دارالحکومت میں پیٹریاٹ میزائل نصب کردئیے ہیں۔

پی اے سی 3 بیٹریوں کے علاوہ سمندر میں تعینات انٹرسپٹر میزائل سے لیس تباہ کن جہاز بحیرہ جاپان میں تعینات کردیاگیا ہے۔

پیانگ یانگ کے جنگی بیانات حالیہ ہفتوں میں خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔

شمالی کوریا تقریباً روزانہ ایسے بیانات دے رہا ہے کہ وہ جاپان اور جنوبی کوریا میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملے کرے گا۔

وہ ایسا جنوبی کوریا اور امریکہ کی جاری مشترکہ فوجی مشق کے پیش نظر دے رہا ہے۔

امریکی فوج کے ایک اعلیٰ افسر نے منگل کوکہا کہ وہ صرف ایسی صورت میں شمالی کوریا کا میزائل مار گرانے کی حمایت کرتے ہیں اگر اس کی وجہ سے علاقے میں امریکہ یا واشنگٹن کے اتحادیوں کو خطرہ لاحق ہو۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جاپان کے اقدامات خالصتاً احتیاطی تدابیر کے طور پر ہیں اور نشانہ پر نہ لگنے والے کسی ایسے میزائل جو بالآخر جاپانی علاقے کی جانب غیر کنٹرول طور پر گرنے کا انتہائی امکان ہو اور جاپان اس سے نمٹنے کی تیاری کررہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Supreme Leader Apr 10, 2013 02:29pm
WHAT IS THIS? I'M NOT GOOD WITH COMPUTER.

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024