• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

"دس افغان بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر تشویش ہے"

شائع April 9, 2013

اتوار کے روز پیش آنے والے فضائی حملے میں دس افغان بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ فائل فوٹو۔
اتوار کے روز پیش آنے والے فضائی حملے میں دس افغان بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ فائل فوٹو۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے افغانستان کے سرحدی علاقے میں افغان اور نیٹو فورسز کے طالبان کے خلاف مشترکہ فضائی حملے میں دس بچوں اور ایک خاتون کی ہلاکت اور دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

عالمی ادارے کے اسسٹنس مشن برائے افغانستان کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق افغان نیشنل سیکورٹی فورسز اور بین الاقوامی ملٹری فورسز کی ذمہ داری ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن بالخصوص فضائی آپریشن کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان و نیٹو فورس کے طالبان کے خلاف مشترکہ فضائی آپریشن کے دوران دس بچے اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔

ادھر عالمی ادارے کی فروری میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2012ء کے دوران نیٹو فورسز کے آپریشنز کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتیں ماضی کی نسبت 12 فیصد کمی واقع ہوئی تاہم خواتین، بچوں اور حکومتی معاونین پر حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024