• KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:46pm
  • ISB: Maghrib 6:30pm Isha 7:55pm
  • KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:46pm
  • ISB: Maghrib 6:30pm Isha 7:55pm

'کنیریا پرعالمی پابندی یقینی بنائیں'

کنیریا نے پابندی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔—فائل فوٹو

کوالالمپور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام رکن ممالک پاکستانی اسپنردانش کنیریا پرلگائی گئی تا حیات پابندی پر عمل درآمد کریں گے۔

آج ہونے والے اجلاس میں کونسل نے تمام کرکٹ بورڈز پر زور دیا کہ وہ برطانوی حکام کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے اپنےقوانین کے تحت تاحیات پابندی پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

پچھلے دنوں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی ایک انضباطی کمیٹی نے اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار مروین ویسٹ فیلڈ کی معاونت اورسٹہ بازوں کے ساتھ تعلقات کے الزامات ثابت ہونے کے بعد کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔

اکتیس سالہ کنیریا اور ان کے وکیل فیصلے پر نظر ثانی چاہتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فیصلے پر ایک آزادانہ پینل تحقیقات کرے۔

واضع رہے کہ ویسٹ فیلڈ نے تسلیم کیا تھا کہ انہیں ایک ڈومیسٹک میچ میں خراب کھیلنے کیلئے چھ ہزار پاؤنڈ ادا کیئے گئے تھے اور اس حوالے سے  کنیریا نے ان کی ملاقات ایک سٹہ باز سے کروائی تھی۔

ویسٹ فیلڈ کو فروری میں چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہیں دو ماہ بعد ہی اپریل میں رہا کر دیا گیا تھا۔

آج منعقد ہونے والے اجلاس میں ایک روزہ کرکٹ کے قوانین میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نئے قوانین کے تحت باؤلرز اب ایک اوور میں دوباؤنسرز کروا سکیں گے جبکہ پاور پلے کے دوران دائرے کے باہر چار فیلڈرز کھڑے کرنے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس نے بنگلہ دیش اورسری لنکا کے کرکٹ بورڈز کو انسداد بدعنوانی کے قوانین متعارف کرانےپرزور دیا۔

ڈی آرایس کے استعمال پربھارتی بورڈ اوردیگرارکان میں اتفاق نہ ہوسکا جبکہ ڈے نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے فیصلہ ہوا ہے کہ اگر دونوں ٹیموں کے کرکٹ بورڈز کو کوئی اعتراض نہ ہو  تو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بھی منعقد کئیے جاسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025