• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نگراں وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھالیا

شائع April 2, 2013

نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو۔ فائل فوٹو
نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھالیا۔ وفاقی وزراء سے صدر آصف زرداری نے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو بھی شریک ہوئے۔

چودہ رکنی نگراں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر زرداری نے نگراں وزراء سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں سہیل وجاہت،مصدق ملک، شہزادہ احسان اشرف، شہزادہ جمال، مقبول احمد، ڈاکٹر یونس سومرو، عبدالمالک کاسی، ملک حبیب، احمر بلال صوفی، عارف نظامی شامل تھے۔

نگران کابینہ میں وزارت داخلہ کا قلمدان ملک محمد حبیب جبکہ احمر بلال صوفی کو وزارت قانون کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ معروف سینئیر صحافی عارف نظامی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سہیل وجاہت ایچ صدیقی کو وزارت پیٹرولیم دیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024