• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کراچی: اسکول پر حملہ، پرنسپل ہلاک

شائع March 30, 2013

۔ فائل تصویر
۔ فائل تصویر

کراچی:  بلدیہ کے اتحاد ٹاون میں ہفتے کو ایک نجی اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں اسکول کے پرنسپل ہلاک ہوگئے جبکہ بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

حملے کے وقت اسکول میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب جاری تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسکول کے پرنسپل عبدلرشید اے این پی کے عہدیدار تھے اور انہیں پہلے سے دھمکیاں مل رہیں تھیں۔

دہشتگردوں نے پہلے دستی بم پھینکا پھرفائرنگ کی۔

حملے کی بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوہ پر پہنچ گئیں ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024