• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

مردان میں خود کش دھماکہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک

شائع March 30, 2013

۔ — رائٹرز فائل فوٹو
۔ — رائٹرز فائل فوٹو

مردان: مردان کے ایک بازار میں خود کش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور ایک خود کش بمبار نے ہفتہ کی صبح علاقے کے پولیس تھانے کے قریب دستی بم پھینکا، پولیس کی جانب سے تعاقب کے دوران بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ڈان ۔ کام کے نمائندے کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔

ڈی آئی جی مردان جعفر خان نے خود کش دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

واقعہ کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس علاقے کا سرچ آپریشن کر رہی ہے کیونکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے خود کش بمبار کا ایک ساتھی علاقے میں چھپا ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024