• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاک و ہند کی بہترین میوزک ویب سائٹس

شائع June 25, 2012

پاکستان اور ہندوستان کی تاریخ، فن اور ثقافت کے لحاظ سے بیحد اہمیت کی حامل رہی ہے۔ بطور ورثہ، ہماری مشترکہ موسیقی وسیع اور متنوع ہے جس میں دونوں ممالک کے دورِ جدید کی موسیقی کا عکس بھی جھلکتا ہے۔

انٹرنیٹ ایک بہترین عالمی سماجی زریعے کے طور پر ہمیں ایسی ویب سائٹس فراہم کرتا ہے جن کے زریعے ہم پاکستانی اورہندوستانی موسیقی سے لُطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ نئی موسیقی سننا چاہتے ہیں، کسی گلوکار کے بارے میں جاننے کے خواہش مند ہیں یا پھر اپنے من پسند سدا بہار گیتوں سے لطف اندوز ہونا چاہیں ، درج ذیل ویب سائٹس نہایت موثر انداز میں آپ کی مددگار ثابت ہوں گی۔

پاکیم

www.pakium.com

پاکیم پاکستان کی زیر زمین موسیقی کے حوالے جانی مانی ویب سائٹ ہے ۔ یہ آن لائن ڈیجیٹل ویب سائٹ دو ہزار چھ سے موجود ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی موسیقاروں کو فروغ دینے کے لیے بہترین کام کر رہی ہے۔اس بلاگ کی توجہ کا مرکز زیر زمین بینڈزاور موجودہ پاکستانی فنکار ہیں۔ بلا شبہ، اسے ملک کے بہترین موسیقی کے بلاگز میں سے ایک قرار دیا جا سکتا ہے ۔

ویب سائٹ پرموجود فلم اور ٹیلی وژن سے متعلق مواد کے ذریعے مقامی تفریحی میڈیا سے بھی با خبررہا جا سکتا ہے ۔

پاکیم کی عمدہ ڈیزائننگ کی بدولت اسے نہایت سہل انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ وزیٹرزموسیقی کی صنعت سے متعلق ہر قسم کی تازہ ترین صورتحال سے با خبر رہنے کے علاوہ ویڈیوز ،تبصرے ،انٹرویوز اور دیگر چیزیں با آسانی دیکھ سکتے ہیں۔

کول میوزوون

www.koolmuzone.pk

کول میوزوون کو پاکستان کے معروف ترین موسیقی کے بلاگز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور یہ کہنا غلط بھی نہیں کیوں کہ نہ صرف یہ ویب سائٹ وسیع اقسام کے فیچرز پر مشتمل ہے بلکہ اس کا ڈیزائن بھی پاکیم کی طرح بہترین ہے ۔

آپ اس ویب سائٹ کے ذریعے مقبول گانوں کی ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فنکاروں اور تقریبات کی اعلیٰ معیارکی تصاویر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

کول میوزوون آپ کو ایک ہی جگہ پر پاکستانی موسیقی سے منسلک ہر قسم کی تازہ ترین خبریں ،جائزے ،تبصرے ،انٹرویوز ،ویڈیوز فراہم کرتی ہے۔

اس ویب سائٹ کا ایک حصہ زیر زمین موسیقی کیلئے مختص ہے ۔ کول میوزوون آپ کو اپنی میوزک وڈیوز کے ساتھ ساتھ تبصرے اور جائزے بھی اپ لوڈ کرنے کی سہولت مہیا کرتی ہے۔

میوزک انڈیا آن لائن

www.musicindiaonline.co

یہ ویب سائٹ پر کشش انٹرفیس کی وجہ سے اپنی نوعیت کی سب سے بہترین ویب سائٹس میں سے ایک ہے ۔

ہندوستانی، مراٹھی ، بنگالی، تامل، سندھی اور کئی دوسری زبانوں کی موسیقی پر مشتمل یہ ویب سائٹ موسیقی کے مختلف انداز جیسے کہ پاپ، فیوژن، غزل، ریمکس اور کلاسیکل پر محیط ہے۔

اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ ایک ہی جگہ پر اپنی من پسند موسیقی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔ یہاں آپ اپنی مرضی کے گانے ڈھونڈ نے ، پلے لسٹ بنانے کے ساتھ ساتھ گانوں کو اپ لو ڈ بھی کر سکتے ہیں۔

تیس زبانیں بولنے والے یوزرزکو خدمات فراہم کرنے والی اس ویب سائٹ پر آن لائن ریڈیو بھی موجود ہے۔ اعلیٰ معیار کی اسٹریمنگ کا تجربہ اس ویب سائٹ کو مزید قابل قدر بناتا ہے۔

سہل اندازِ استعمال اور دیگر خصوصیات کی بناء پر یہ میوزک انڈیا آن لائن ہندوستانی موسیقی سننے والوں کیلئے پہلی ترجییح ہونی چاہیے۔

ساؤن

www.saavn.com

ساؤن جنوبی ایشین آڈیو ویڈیو نیٹ ورک کا مخفف ہے اور اس مقبول ویب سائٹ میں ہندوستان کی علاقائی موسیقی کے ساتھ ساتھ بالی وڈ اور ہندوستانی پاپ کے بھی گانے بھی شامل ہیں۔

نوے لاکھ سے زائد متحرک صارفین اور دس لاکھ سے زائد یومیہ سٹریمز پر مشتمل ساؤن کو عموماَ سپوٹیفائے کے دیسی ورژن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ۔

یہاں انیس سو چالیس اور پچاس کی دہائی کے پرانے گیتوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے تازہ ترین گانے بھی موجود ہیں۔

ساؤن دیکھنے میں نہایت عمدہ اور استعمال میں آسان ہے ، یہاں آپ اپنے من پسند موسیقی کوگلوکارکے نام، اور ان کے البم کے ذریعے با آسانی ڈھونڈ سکتے ہیں۔

صارفین یہاں بھی اپنی من پسند پلے لسٹ بنانے کے ساتھ ساتھ اسے دوسروں سے شیئر بھی سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے خدوخال میں دو ہزار دس میں تبدیلی کی گئی جس کی وجہ سے گانے ڈھونڈنے کا عمل آسان اور تیز تر ہو گیا ۔

ساؤن کی اینڈروئڈ اور آئی او ایس موبائل ایپلیکیشنزبھی موجود ہیں۔ کروم ویب اسٹور کا حصہ ہونے کے علاوہ ساؤن کا فیس بک کے ساتھ اشتراک بھی ہے۔ ان تمام خوبیوں کے ساتھ یہ موسیقی کے دیوانوں کے لئے انتہائی اہم ویب سائٹ ہے۔

راگا

www.raaga.com

راگا میں ہندوستانی،پنجابی،بنگالی،فیوژن اورعالمی موسیقی پر مشتمل کئی چینل ہیں ۔ یہاں پر آپ اپنی من پسند پلے لسٹ بنا نے ،پسندیدہ گانے ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کومیوزیکل ای گریٹنگ کارڈز بھی بھیج سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اینڈروایڈ اور آئی او ایس پر چلنے والے اسمارٹ فونز پر راگا کا موبائل ورژن آپ کو موسیقی سے لطف اندوز کرتا رہے گا۔

گانا

www.gaana.com

جی ہاں ، سائٹ کے نام نے ہی سب کہہ دیا۔گانا ایک ہندوستانی ویب سائٹ ہے جو وسیع آ ڈیو اسٹریمنگ کی پیشکش کرتی ہے۔

دوسری میعاری ویب سائٹس کی طرح نہایت سلیقے سے ڈیزائن کردہ یہ سائٹ متعدد حصوں پر مشتمل ہےجن میں نئے ریلیز ، مشہور ترین گانے ،پلے لسٹ ، گلوکار اور ریڈیو اسٹیشنز وغیرہ ہیں۔

گانا کے فیس بک ٹائم لائن سے جڑنے کے بعد دوسرے یہ جاننے کے علاوہ کہ آپ کیا سن رہے ہیں ، وہ اپنی مشترکہ پسندیدگی اور نا پسندیدگی کو بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ ہندوستانی موسیقی کے علاوہ آپ کو یہاں کچھ اچھے بین الاقوامی گلوکاروں کے گانے بھی ملیں گے۔

یہ سائٹ اپنی الفا اسٹیٹ میں ہے اور حال ہی میں اس نے اپنا ایچ ٹی ایم ایل فائیو آئی پیڈ ورژن بھی شروع کیا ہے۔اب آپ فلیش کی سپورٹ کے بغیر بھی اپنے آئی پیڈ یا اینڈروئڈ ڈیوائس پر اپنے پسندیدہ گانے سن سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024