• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پارٹی ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر دینگے، عمران خان

شائع March 29, 2013

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان۔ فائل فوٹو رائٹرز۔۔۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان۔ فائل فوٹو رائٹرز۔۔۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت صرف اچھی ساکھ والی شخصیات کو پارٹی ٹکٹ دے گی۔

جمعے کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹ صرف میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 فیصد ٹکٹ 35 سال تک کے افراد کے لیے مختص کردیئے گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی پڑھے لکھے نوجوانوں کی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مالی معاونت بھی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز کا اجراء شفاف طریقے سے ہوگا جبکہ اس کے لیے بہترین آڈٹ فرم کی خدمات لی جائیں گی۔ انہوں نے اندرون ملک اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں اس فنڈ میں عطیہ کرنے کی اپیل کی۔

اپنے موقف کو دہرانے ہوئے پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ پارٹی کسی دوسری جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی تاہم انہوں نے کہا کہ کچھ انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے نگراں وزیراعلی نجم سیٹھی کے ساتھ ہوئی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے صرف آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024