سعید اجمل کو سرجری کی ضرورت

پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل۔ فائل فوٹو رائٹرز
لاہور: گزشتہ دو سال تین طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین باؤلر سعید اجمل دو ماہ سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث خدشہ ہے کہ انہیں ہرنیا کی سرجری کرانی پڑ سکتی ہے۔
اجمل نے جمعرات کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے میرا معائنہ کیا ہے اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ مجھے ہرنیا کی سرجری کرانی پڑ سکتی ہے۔
پاکستان کے 35 سالہ آف اسپنر نے کہا کہ وہ مئی کے آخر میں اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز سے قبل آپریشن کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے دو ہفتے کے وقفے کی ضرورت پڑے گی لیکن ان کا ارادہ ہے کہ وہ جون میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔











لائیو ٹی وی