• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

مصباح ون ڈے کرکٹ کھیلنے پر بضد

شائع March 29, 2013

CRICKET-PAK-ZIM-MISBAH
ون ڈے میچوں کے لیے نئی حکمت علمی تیار کی ہے، مصباح۔ — فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ کے زیر عتاب کپتان مصباح الحق نے ایک روزہ میچوں سے  کنارہ کشی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

مصباح نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو میں  بتایا کہ 'سست انداز میں بلے بازی کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب انہوں نے مثبت اور جارحانہ حمکت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے'۔

مصباح کے مطابق: 'میں نے اس معاملے پر اپنے تمام کھلاڑیوں سے گفتگو کی ہے اور ہم سب نے اتفاق کیا ہے کہ مجموعی طور پر ہمیں بلے بازی کے دوران مثبت انداز اپناتے ہوئے وکٹ گنوانے کے خوف کو ایک طرف رکھ دینا چاہیے'۔

'انہوں نے مجھے زیادہ شاٹس کھیلنے اور مثبت انداز اپنانے پر زور دیا ہے'۔

ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ ان کا پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

'میں نے اپنے بلے بازی کے انداز کو تبدیل کیا ہے اور میرا ماننا ہے کہ میں مزید ایک روزہ میچ کھیل سکتا ہوں اور فی الحال مجھے مزید کھیلنا چاہیے'۔

خیال رہے کہ اڑتیس سالہ مصباح 2010 سے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اور 2011 سے ون ڈے ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ختم ہونے والے جنوبی افریقہ کے دورے میں خراب کپتانی اور بلے بازی کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ٹور میں پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائیٹ واش، جبکہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں تین - دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مصباح کہتے ہیں کہ خود پر تنقید سننے کے بعد ان میں مزید جوش اور ولولہ پیدا ہو گیا ہے۔

'میں نے اپنی کارکردگی کا از سر نو جائزہ لیا ہے کہ میں کس طرح نتیجہ خیز انداز میں بطور بلے باز ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہوں'۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025