• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نجم سیٹھی پنجاب کے نگران وزیر اعلٰی نامزد

شائع March 26, 2013

سینئر صحافی نجم سیٹھی فائل فوٹو۔۔۔

لاہور: پالیمانی کمیٹی نے منگل کے روز متفقہ طور پر پنجاب کے نگران وزیراعلی کے لئے سینئر صحافی نجم سیٹھی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پالیمانی کمیٹی کے سربراہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں پنجاب کے نگران وزیر اعلٰی کیلئے سینئر صحافی نجم سیٹھی کے نام کا اعلان کیا۔

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ن لیگ اور اپوزیشن کی چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی نے جن چار ناموں پر غورکیا ان میں ن لیگ کے نامزد کردہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان، سابق بیورو کریٹ خواجہ ظہیر جبکہ حزب اختلاف کے تجویز کردہ جسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین اور سینئر صحافی نجم سیٹھی کے نام شامل تھے۔

پنجاب کے نگراں وزیر اعلی کے لیے نامزد نجم سیٹھی صحافی اور تجزیہ نگار کی حیثیت سے معروف ہیں اور صحافت کے میدان کا طویل عملی تجربہ رکھتے ہیں۔

سیٹھی کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا بعد میں اکنامکس میں کیمبرج یونیورسٹی انگلینڈ سے ماسٹرز کیا۔

 انہوں نے کئی اہم ملکی اخبارات اور رسائل کے ادارتی شعبے میں خدمات انجام دیں۔

 سینئر صحافی نجم سیٹھی کو انیس سو ننانوے میں غیرملکی ٹی وی شو میں متنازعہ انٹرویو دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وہ ان دنوں مقامی نجی ٹی وی میں سیاست اور حالات حاضرہ سے متعلق ایک پروگرام بھی کرتے ہیں۔

 ڈان نیوز کے پروگرام "فیصلہ عوام کا' میں گفتگو کرتے ہوئے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی دفعہ صاف اور شفاف انتخابات ہو رہے ہیں اور وہ اپنی کابینہ بھی چھوٹی رکھیں گے۔

 نجم سیٹھی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے گا اور اگر ایسا نہ ہوا تو وہ گھر چلے جانا پسند کرینگے۔

تبصرے (2) بند ہیں

M Zeshan Mar 28, 2013 05:41am
Task 1,for Najam Seithi,vocational training institutes have been working under PUNJAB VOCATIONAL TRAINING COUNCIL,LAHORE,ZAKAT FUND HAS NOT BEEN RELEASING FOR VTI'S,EMPLOYEES ARE IN GREAT TROUBLE DUE.TRAINEES ARE NOT RECEIVING THEIR STIPENDS.KINDLY TAKE INITIATIVE TO RELEASE THE FUND FROM CENTRAL ZAKAT,PUNJAB.THIS IS CHALLENGE.
Ahmed Ali Sep 14, 2013 05:03pm
نجم سیٹھی کے کارناموں پر نظر ڈالی جائے تو اس کا ٹھکانہ کسی جیل کی تنگ کوٹھری یا پھانسی گھاٹ نظر آتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024