• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

وسطی افریقہ میں 13 جنوبی افریقی فوجی ہلاک

شائع March 25, 2013

وسطی جمہوری افریقہ کے دارالحکومت بنگوئی میں جنوبی فوجی افریقہ کے فوجی دستے گشت کر رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

پریٹوریا: وسطی جمہوری افریقہ میں گزشتہ ہفتے دارالحکومت بنگوئی پر قبضہ کرنے والے باغیوں سے لڑائی میں کم از کم 13 جنوبی افریقی فوجی ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے بتایا کہ لڑائی کے دوران ہمارے 13 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے دسمبر کے اوائل میں سلیکا باغیوں کے حملے کے بعد جنوری میں وسطی افریقہ کے غیر تربیت یافتہ فوجیوں کی مدد کیلیے 200 فوجی تعینات کیے تھے۔

زوما نے کہا کہ ہمارے فوجیوں نے اپنے ملک کی خدمت کیلیے انتہائی بھاری قیمت ادا کی اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 200 سے زائد فوجی ڈاکوؤں سے نبرد آزما ہیں جو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ان ڈاکوؤں کی کارروائیاں ہمیں امن و امان کے قیام کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔

باغیوں نے گزشتہ ہفتے حملوں کے ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا تھا اور دارالحکومت بنگوئی پر قبضہ کرتے ہوئے صدر فرینکوئس بزوزی کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔

زوما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افریقن یونین کے رکن کی حیثیت سے جنوبی افریقہ طاقت کے ذریعے اقتدار پر قبضے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024