• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اوم شانتی اوم کے خلاف 100 کروڑ کا ہر جانے کا دعویٰ

شائع March 20, 2013

فلم اوم شانتی اوم کا پوسٹر۔
فلم اوم شانتی اوم کا پوسٹر۔

ممبئی: بالی وڈ فلم اوم شانتی اوم کے پروڈیوسر کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ سینئر اداکار منوج کمار نے ایروز انٹرنیشنل کے خلاف 100 کروڑ کا ہر جانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

ماضی کے مقبول اداکار منوج کمار بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہیں جنہیں اپنے منفرد انداز کی بدولت ایک خاص مقام حاصل ہے ۔ پچھلے کچھ عرصے میں کئی افراد نے ان کے اسی مخصوص انداز کو مذاق کا نشانہ بنایا جس نے اب منوج کمار کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔

فرح خان کی بلاک بسٹر فلم اوم شانتی اوم کو جاپان میں ریلیز کیا گیا تو وعدہ کے مطابق فرح خان نے فلم سے منوج کمار کو مذاق کا نشانہ بنائے جانے والے سین ہدف نہ کئے جس پر انہیں نے سین کٹوانے کیلئے قانونی چارہ جوئی کر دی ہے۔

فلم اوم شانتی اوم 2007 میں ریلیز ہوئی اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025