• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وٹامن ڈی کی کمی موٹاپے کی وجہ

شائع March 18, 2013

۔- فائل فوٹو
۔- فائل فوٹو

لندن: برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق موٹاپے کے سبب جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوسکتی ہے۔

پلوس میڈیسن نامی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں 21 مختلف تحقیقات کی جینیاتی اعداد وشمار کا تجزیہ کیا گیا جس میں کل 42 ہزار لوگوں کے کوائف موجود ہوئے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ باڈی ماس انڈیکس یا بی ایم آئی میں ہر دس فیصد اضافے سے جسم میں موجود وٹامن ڈی میں چار فیصد کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ بی ایم آئی جسمانی موٹاپے کا اشاریہ ہوتا ہے۔

تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ چونکہ وٹامن ڈی فربہ خلیوں میں جمع ہوتے ہیں اس لئے موٹے لوگوں میں اسے جمع کرنے کی زیادہ جگہ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ وہ خون کے ساتھ گردش نہ کرسکتے ہوں۔

لندن میں صحت اطفال سے منسلک اور اس تحقیقی رپورٹ کی رہنما مصنف ڈاکٹر ایلینا ہائپوٹن کا کہنا ہے کہ اس تحقیقی رپورٹ سے موٹاپے کے شکار لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا علاج کرنے میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024