• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

پی پی پی کے سینیئر رہنما نبیل گبول، ایم کیو ایم میں شامل

شائع March 17, 2013

نبیل گبول، فائل تصویر
نبیل گبول، فائل تصویر

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر نبیل گبول نے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں عزیزآباد میں واقع ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پچیس سال تک پیپلز پارٹی میں رہا لیکن آج کی پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کی جماعت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک پیپلز پارٹی کے دور میں لیاری کو مسلسل نظر انداز کیا گیا اور اسے تباہ کیا گیا۔

ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ میں نے کہا تھا کہ لیاری میں جرائم پیشہ عناصر ہیں اور ان کی روک تھام کیلئے کچھ کرنا ہوگا لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی۔

نبیل گبول نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھ میں دو بڑی جماعتیں ہیں۔ میں گزشتہ ایک برس سے پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑنے کا سوچ رہا تھا اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے مجھے دعوت دی کہ میں ان کی جماعت میں شامل ہوجاؤں لیکن ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جہاں ہر طبقے اور قومیت کے لوگ موجود ہیں۔

اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ میں نبیل گبول کو خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کی شمولیت سے غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024