امریکہ کو عراق جنگ میں 2 کھرب ڈالر نقصان
نیویارک: ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کو عراق جنگ میں 2 کھرب ڈالر نقصان اٹھانا پڑا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اگلی چار دہائیوں میں سود کی ادائیگی کی صورت میں یہ نقصان 6 کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
عراق جنگ میں ایک لاکھ نواسی ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی و معذور ہوئے۔
جمعرات کو واٹسن انسٹیٹیوٹ برائے انٹرنیشنل سٹڈیز براؤن یونیورسٹی نے عراق جنگ کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق عراق جنگ میں امریکی معیشت کو 2 کھرب ڈالر نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم سود کی ادائیگی، امریکی فوجیوں کو دی جانے والی مراعات اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی چار دہائیوں میں جنگی اخراجات ٰ 6کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اخراجات پر سود کی شرح چار کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران معذور فوجیوں کو کلیم کی صورت میں 33 ارب ڈالر کی اضافی ادائیگی کر دی گئی ہے۔