• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:42pm Maghrib 6:31pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:42pm Maghrib 6:31pm

چین میں حادثہ، 21 کان کن ہلاک

شائع March 13, 2013

۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔فائل فوٹو۔

بیجنگ: چین کے صوبے گوائزو کی ایک کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چار تاحال لاپتہ ہیں۔

صوبے میں کام کے دوران حفاظت سے انتظامیہ کا بدھ کو کہنا تھا کہ امدادی کام جاری ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق، حادثے میں 58 کان کن اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

چین کی کوئلے کی کانوں کو دنیا میں سب سے زیادہ اس طرح کے واقعات کے لیے ذمہ دار سمجھا جاتا ہے تاہم گزشتہ ماہ حکومت کا کہنا تھا کہ کڑے قوانین نافذ کرنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

چین دنیا کا سب سے بڑا کوئلے کا پروڈیوسر ہے جبکہ اس کی دو تہائی توانائی کی ضروریات بھی اسی سے پوری ہوتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 اپریل 2025
کارٹون : 4 اپریل 2025