• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm

مشرف کی واپسی چوبیس مارچ کو متوقع

شائع March 12, 2013

سابق صدر پرویز مشرف اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔

دبئی: مشرف کے پریس معاون کے مطابق پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف، جو گزشتہ چار سالوں سے دبئی میں خود اختیار کردہ جلا وطنی گزار رہے ہیں، عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیئے چوبیس مارچ کو پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔

سابق فوجی جنرل کو پاکستان میں گرفتاری کے امکان کا سامنا ہے ان پر الزام ہے کہ سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل سے پہلے وہ انہیں مناسب تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ان کے پریس معاون خرم حا رث نے خبر رساں ایجینسی رائٹرز کو بتایا کہ مشرف چوبیس مارچ کو عوامی پرواز  سے کراچی واپس آئیں گے اور انہیں حراست میں نہیں لیا جائے گا۔

حارث نے کہا کہ صرر مشرف نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو عدالتوں میں پیش کریں گے۔ کیونکہ ان کا خیال ہے کہ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کی  حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے گی۔

سابق صدر مارچ میں وطن واپسی کے لیئے  منصوبہ بندی کر چکے تھے تاہم انہوں نے واپسی کی کوئی تاریخ نہیں دی تھی۔

 انہوں نے گزستہ سال جنوری میں بھی واپس آنے کا اعلان کیا تھا لیکن ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ان کے ساتھیوں نے انہیں واپس نا آنے کا مشورہ دیا تھا۔

پاکستان کی اسمبلیاں سولہ مارچ کو تحلیل ہو رہی ہیں اور انتخابات نوے روز کے اندر منعقد ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025