• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بچوں کو جسمانی سزا کی ممانعت کا بل منظور

شائع March 12, 2013

فائل فوٹو۔۔۔۔۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی  نے بچوں کو جسمانی ایزا کیخلاف آئینی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت بچوں کو جسمانی سزا دینے کے مرتکب کو ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعطیہ عنایت اللہ کی جانب سے بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کا آئینی بل ایوان زیریں میں پیش کیا گیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

بل کے مطابق بچوں کوکسی بھی طور جسمانی سزا نہیں دی جاسکے گی، جسمانی سزا کے باعث بچے کے زخمی ہونے پر پہلے سے موجود قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

جسمانی سزا دینے والے کے خلاف متاثرہ بچہ خود، اس کے والدین یا سرپرست مجسٹریٹ کو درخواست دے سکیں گے۔ مجوزہ قانون کا نفاذ سرکاری، نجی اور دیگراداروں پر بھی ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024