• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افضل گورو کا جسد خاکی اہلخانہ کو نہیں دیں گے

شائع March 12, 2013

اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔

نئی دہلی : ہندوستانی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کشمیری رہنماء محمد افضل گورو کے جسد خاکی کولواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورو کوتہاڑ جیل کے احاطے میں دفن کیا گیا ہے اور ان کی لاش واپس نہیں کی جاسکتی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل قواعد کے مطابق محمد افضل گورو کے جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کیا جاسکتا تاہم ان کے اہل خانہ اگر چاہیں تو وہ تہاڑ جیل آکر گورو کی قبر پر فاتحہ پڑ ھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد افضل گورو تہاڑ جیل میں مدفون ہیں اور وہ وہیں رہیں گے، ان کی لاش انکے اہلخانہ کے حوالے نہیں کی جاسکتی۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں سوگوار خاندن، کشمیری عوام اور سیاسی،  سماجی اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں محمد افضل گورو کے جسد خاکی کی کشمیر واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ تیرہ دسمبر دو ہزار کو ہندوستانی پارلیمان پر حملے کے نتیجے میں جس میں چار حملہ آوروں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ افضل گورو کو ہندوستانی پارلیمان پر حملہ کرنے والوں کو شیلٹر اور مدد فراہم کرنے کے الزام میں دوہزار چار میں موت کی سزا سنائی  گئی تھی۔ جس کے خلاف ان کی جانب سے رحم کی اپیل کی گئی تھی۔

اس اپیل کو ہندوستانی صدر پرنب مکھرجی نے مسترد کردیا تھا۔ اس کے بعد انہیں نو فروری کو تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی اور انہیں جیل میں ہی  دفن کر دیا گیا تھا۔

۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024