مشورہ کرکے مستقبل کا فیصلہ کروں گا: شاہد آفریدی

سری لنکا کی پوری سیریز میں شاہد آفریدی نے محض اٹھائس رنز بنائے اور صرف تین وکٹیں ہی ان کے حصے میں آئیں۔— اے پی
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابِق کپتان شاہد آفریدی دورہِ سری لنکا سے واپسی پر اپنی کارکردگی پر سے اتنے دلبرداشتہ ہوگئے کہ وہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں.
مگر ریٹائرمنٹ لی بھی تو ٹی ٹونٹی کرکٹ جاری رکھیں گے۔
سری لنکا نے پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں تین ایک سے ہرادیا ۔
پوری سیریز میں شاہد آفریدی نے محض اٹھائس رنز بنائے اور صرف تین وکٹیں ہی ان کے حصے میں آئیں۔
شا ہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دو ہزار پندرہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے پاکستان نوجوان ٹیم تشکیل دے۔
اس لئے وہ کسی نئے کھلاڑی کے لئے جگہ خالی کرنا چاہتے ہیں۔