سرکریک تنازعہ: پرامن حل تلاش کرنے کا اعادہ

نئی دہلی: پاکستان اور ہندوستان نے حالیہ دو روزہ مذاکرات میں بات چیت کے ذریعے سر کریک کے مسئلے کے لیئے پائیدار، پرامن اور نتیجہ خیز حل تلاش کرنے کا عمل کا اعادہ کیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منگل کو ختم ہونے والے ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی۔دونوں ممالک نے سر کریک کے علاقے کی حدود اور بین الاقوامی سمندری حدود کی حد بندی پر بات چیت کی۔
نئی دہلی میں ہونے والے مزاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل فرخ احمد اور بھارتی وفد کی سربراہی سروئر جنرل آف انڈیا ایس سبا راؤ کررہے تھے۔
گزشتہ سال بیس اور اکیس مئی کو بھی دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلہ پر بات چیت ہوئی تھی۔
سرکریک بھارتی ریاست گجرات اور پاکستان کے صوبہ سندھ کے درمیاں بحیرہ عرب میں تقریبا ساٹھ کلومیٹر طویل علاقہ ہے۔
اس مسئلہ کی وجہ سے علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کا کام رکا ہوا ہے اور حدود کی خلاف ورزی پر دونوں ممالک کے ماہی گیروں کی گرفتاریاں معمول کا حصہ ہیں۔
پاکستانی وفد نے بھارتی وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکریٹری، شیخر اگروال سے بھی ملاقات کی۔ - ایجنسیز