اسرائیل کے فلسطینی علاقوں پرفضائی حملے
رفاہ: اسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلیسطینی کو ہسپتال لایا جا رہا ہے۔—اے ایف پی
غزہ : مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ یہ کارروائی گزشتہ روز دو مسلح فسلطینوں کی جانب سے مصر اور اسرائیل کی سرحد پر فائرنگ کے ردعمل میں کی گئی ہے۔












لائیو ٹی وی