• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

وکی لیکس کو راز فراہم کرنے کا اعتراف

شائع March 1, 2013

میری لینڈ: بریڈلے میننگ کو کمرہ عدالت میں لے جایا جا رہا ہے۔ — اے ایف پی
میری لینڈ: بریڈلے میننگ کو کمرہ عدالت میں لے جایا جا رہا ہے۔ — اے ایف پی

واشنگٹن:امریکا کے فوجی بریڈلے میننگ نے قومی خفیہ راز وکی لیکس کو فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

امریکا میں عدالت کے روبرو اپنے اوپر لگائے گئے الزامات قبول کرتے ہوئے بریڈلے نے کہا کہ انہوں نے عوام کو امریکہ کی خارجہ اور فوجی پالیسی سے آگاہ  کرنے کیلئے وکی لیکس کو راز افشا کیے تھے۔

بریڈلے کے مطابق، انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس اقدام سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔

بریڈلے نے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت میں پینتیس صفحات پر مشتمل اپنا بیان پڑھا اور خود پر لگائے گئے بائیس میں سے دس الزامات کو تسلیم کیا۔

انہوں نے بغداد میں بطور انٹیلی جنس تجزیہ کار کام کے دوران 2009ء اور2010ء میں ہزاروں کی تعداد میں عراق اور افغانستان کی جنگی رپورٹیں، سفارتی اور دوسرے خفیہ دستاویزات اور خفیہ ویڈیو کلپس وکی لیکس کو فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔

عدالت اب اس بات پر غور کررہی ہے کہ وہ بریڈلے پر صرف ان دس الزامات کے تحت ہی مقدمہ چلائے یا نہیں۔

الزامات ثابت ہونے کی صورت میں بریڈلے کو بیس سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے جبکہ استغاثہ دیگربارہ الزامات کے تحت بریڈلے پرمقدمہ چلا سکتا ہے جس کی سزا عمرقید ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024