• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:44am

'امریکی آرمی کور، 'کراچی ائیرپورٹ سے کام کریں گے

شائع February 26, 2013

کراچی ایئرپورٹ۔ - فائل فوٹو
کراچی ایئرپورٹ۔ - فائل فوٹو

اسلام آباد: امریکی آرمی انجینئر کور، مشرق وسطی ضلع کی طرف سے ریلیز ہونے والی دستاویزات کے مطابق امریکی فوج کی انجینئر کور کو جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے (جے آئی اے پی)، کراچی پر حکمت عملی پر مبنی کمان اور آپریشن سینٹر (ٹی سی او سی) کے احاطے کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس تعمیر کا مقصد پاکستان کسٹم ڈرگ انفورسمنٹ سینٹر کے ساتھ کراچی میں ہونے والی اسمگلنگ سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔

منصوبے کی دستاویز کے مطابق امریکی آرمی کور نے پروپزل کی درخواست میں کہا ہے کہ (آر ایس پی) تمام خواہش مند کنسٹرکشن فرم اور جوائنٹ ونچر (جے وی)  جن کا مشرق وسطی میں تجربہ ہے، کراچی میں حکمت عملی کمان اور آپریشن کے ڈیزائن کے پروپزل جمع کرائیں۔

احاطے میں افسران، ملازمین اور پاکستان کسٹم ڈرگ انفورسمنٹ سیل، جہاز تلاشی اور پپیٹرولنگ سیکشنز ہوں گے۔

اس منصوبے سے پاکستان کی ساحلی پٹی بالخصوص کراچی کے آس پاس منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کے مسلسل تبدیل ہوتے چالوں سے باہمی طور پر فوراً نمٹا جا سکے گا۔

دستاویز کے مطابق کنٹریکٹر کے پاس پاکستان میں کام کرنے کا لائسنس ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024