• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تیرہ افراد جاں بحق

کراچی میں پولیس اہلکار چوکس کھڑے ہوئے۔       — آن لائین فائل فوٹو

کراچی : کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ۱۳ افراد جاں بحق اور اندھی گولیوں کی زد میں آکر  ۱۱ افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقےگلستان جوہرمیں رابعہ سٹی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے،۔جس کی شناخت اے این پی کے کارکن لیاقت بنگش کے نام سے ہوئی ہے۔

 علی الصبح بلدیہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ۔

 رات گئے  گڈاپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق  تینوں افراد کو پہلے اغو اکیا گیا تھا۔ جس کے بعد سپرہائی وے کے قریب ناگوری سوسائٹی کے علاقے میں لے جا کر تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

 مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب لیاری میں ڈاکس تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پرانا حاجی کیمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد کو گولیاں لگیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک زخمی  نے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔

 کلری تھانے کی حدود میں کلری مرزا آدم خان روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی۔

  کیماڑی گلشن سکندرآباد میں جھگڑ ے  کے دوران فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ اور قتل کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 کراچی ہی کے علاقے کھوکھراپارمیں گھرسےایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے،  جس کی شناخت اور قتل کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

 آرام باغ گاڑی کھاتہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

  کھارادر میں اللہ رکھا پارک کے قریب ملزمان نے چوکیدارظہیر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

 جمشید کوارٹر پٹیل پاڑہ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار سات ملزمان نے شہریوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا اور  فائرنگ سےعلاقے میںخوف و ہراس پھیلنے کے ساتھ ساتھ  بھگدڑ مچ گئی۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر تعاقب کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرکے دو موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

اس موقعے پر ڈی آئی جی شرقی نے بہتر کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ او جمشید کوارٹرز، اے ایس آئی عاشق، اے ایس آئی بہادر اور دو پولیس اہلکاروں ریحان اور چن زیب کو اسناد اور نقد انعام دیا۔

 ڈی آئی شاہد حیات کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024