لاہور کا معروف ڈاکٹر بیٹے سمیت قتل
لاہور: صبح سویرے کینال روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مشہور ڈاکٹر علی حیدر اور ان کے بارہ سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا چھاگئی اور ٹریفک جام ہوگیا۔
ڈاکٹر حیدر علی اپنے بارہ سالہ بیٹی علی مرتضٰی کو اپنی گاڑی میں اسکول چھوڑنے جارہے تھے کہ کینال روڈ پر ایف سی کالج کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی کار پر اندھادھند فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق علی حیدر موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد موقع پر موجود ٹریفک وارڈن کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی امدادی ٹیم پہنچ گئیں۔
امدادی کارکنوں نے بچے کو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاشیں ابتدائی پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں