• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:44am

صدرکی سندھ ہائی کورٹ کے لیئے تین مستقل ججوں کی توثیق

شائع February 18, 2013

فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد: صد آصف علی زرداری نے پیر کے روز سندھ ہائیکورٹ کے لئے تین ججوں جسٹس نثار محمد شیخ، جسٹس ندیم اختر، اور جسٹس محمد شفیع کی مستقل تقرری کی توثیق کر دی ہے۔

صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے مشاورت کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے لیے 3 ججوں کی تقرری کی توثیق کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی ہدایات کے تحت پارلیمانی کمیٹی نے ججوں کی تقرری کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ طور پر نثار محمد شیخ  کا نام  سندھ ہائیکورٹ کے لئے بطور  مستقل جج کے پیش کیا ہے۔

تاہم، کمیٹی  باقی دو امیدوار کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 12 کی  175-A، کی شق کی رو سے کمیٹی اپنے تمام اراکین کی اکثریت کے اتفاقِ رائے کے بعد ہی کمیشن کے نامزد افراد کا تقرر کرسکتی ہے اور اسے یہ عمل چودہ روز کے اندر اندر کرنا ہوتا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے  نامزدہ افراد کی تفصیل وزیرِ اعظم کو بھیجی جائیں گی۔   پھر صدر وزیر اعظم کے مشورہ سے  سندھ ہائیکورٹ کے لیئے ججزز کی تقریری کی تصدیق کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 19 نومبر 2024
کارٹون : 18 نومبر 2024