• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

مصر میں صدارتی انتخابات کے دوسرا مرحلہ

شائع June 16, 2012

مصر میں ایک خاتون اپنا وٹ دینے کے بعد اپنے انگوٹھے پر لگی انک دکھاتے ہوئے۔ اے ایف پی فوٹو

قاہرہ: مصر میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ سخت کشیدہ ماحول میں شروع ہوچکی ہے۔

اے ایف پی کے نامہ نگاروں کے مطابق سخت حفاظتی اقدامات کے تحت آج صبح پولنگ اسٹیشن کھلنے سے قبل ہی ان کے باہر لمبی قطاریں نظر آئیں۔

اخوان المسلمون کے امیدوار محمد مرسی مضبوط ترین امیدوار سمجھے جا رہے ہیں اور ان کے حامی ان کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔

انتخابات کےپہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے مُرسی نے وعدہ کیا ہے کہ ان کی زیرِ قیادت ملک میں ہر کسی کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا اور وہ ان تمام مقاصد کو مدِنظر رکھیں گے جو پچھلے سال بغاوت کی وجہ بنے۔

فوجی حکومت کے تحت ہونے والے انتخابی عمل پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور بائیں بازو کے ووٹرز نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے ۔

سابق وزیراعظم احمد شفیق کی کامیابی کے لیے دھاندلی کے خدشات ظاہر بھی کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025