• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ن لیگ میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کر رہی ہے، کائرہ

شائع February 16, 2013

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ۔ فائل فوٹو اے پی پی

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر س لیگ کو خاصی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق لاہور سے جاری ایک بیان میں قمرزمان کائرہ نے انکشاف کیا کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے ڈیڑھ سال پہلے ہی پیپلز پارٹی چھوڑ گئے تھے اور یہ وہ ارکان ہیں جنہوں نے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ دیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دراصل نون لیگ کو صدر زرداری کے دورہ لاہور سے تکلیف ہوئی  اور اسی وجہ سے یہ سارا ڈرامہ رچایا گیا۔

کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن مسلسل میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی کے ارکان سے وفاداریاں تبدیل کرانا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کا طرز عمل جمہوری نہیں ہے لیکن ہم ان کے غیر جمہوری اقدام  کا جواب جمہوری انداز میں دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024