• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہندوستان سے سزائے موت پر پابندی لگانے کا مطالبہ

شائع February 14, 2013

افضل گورو۔ - اے ایف پی فوٹو
افضل گورو۔ - اے ایف پی فوٹو

نیو دہلی: یورپی یونین نے بدھ کو ایک بیان میں ہندوستانی پارلیمان حملے کے مجرم افضل گورو کی پھانسی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہندوستان سے کہا کہ وہ سزائے موت پر پابندی لگائے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا کہ یہ `افسوس ' ہے کہ انہیں افضل گورو کی پھانسی کا علم گزشتہ ہفتے کو ہوا۔

اگرچہ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پارلیمان پر حملے کے وقت `خوفناک قتل ' ہوئے اور وہ متاثرین اور ان کے خاندان کی مشکلات سے آگاہ ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ یورپی یونین 'کسی بھی حالات میں سزائے موت کی سزا کی مخالفت کرتا ہے'۔

گورو کو 2001 میں ہندوتانی پارلیمان پر حملے میں مرکزی کردار ادا کرنے کے حوالے سے جس میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے، دسمبر 2002 میں سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024