• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm

ای سی او اجلاس کا اگلا میزبان، افغانستان

شائع February 12, 2013

اقتصادی تعاون کونسل کی پارلیمانی کمیٹی کا اگلا اجلاس افغانستان میں ہوگا۔ پاکستان میں اجلاس کے صدارت اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کی۔ فائل تصویر
اقتصادی تعاون کونسل کی پارلیمانی کمیٹی کا اگلا اجلاس افغانستان میں ہوگا۔ پاکستان میں اجلاس کے صدارت اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کی۔ فائل تصویر

اسلام آباد: اقتصادی تعاون کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے آئندہ اجلاس کی میزبانی کے لیے افغانستان کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت اقتصادی تعاون کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔اجلاس سے خطاب کے دوران ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ای سی او پارلیمان مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جمہوری سوچ کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں شریک افغان ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سلامتی و استحکام یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون کونسل کا پارلیمانی اجلاس 2014 میں افغانستان میں ہوگا۔

 ایرانی سپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ خطے کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی کردار کی ضرورت ہے۔

 ترک سپیکر نے کہا کہ سرمایہ کاری،باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی نگرانی کا نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کے نمائندوں کو بطور مبصر پی اے ای سی او میں نمائندگی دی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024