• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:51pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:26pm
  • ISB: Asr 4:43pm Maghrib 6:33pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:51pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:26pm
  • ISB: Asr 4:43pm Maghrib 6:33pm

شمالی وزیرستان میں چوبیس گھنٹوں میں دو ڈرون حملے

شائع June 14, 2012

گزشتہ ماہ افغانستان کے مستقبل پر منعقدہ شکاگو کانفرنس کے بعد اب تک پاکستانی قبائلی علاقوں پرآٹھ ڈرون حملے ہوچکے ہیں۔۔ فائل تصویر

 میرانشاہ: پاکستان کےشمالی وزیرستان کے علاقےمیں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسرے حملے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

 میرانشاہ میں جاسوس طیاروں نے کئی گھنٹے پرواز کے بعد ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ دو میزائل حملوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے کہ وہ مقامی ہیں یا غیر ملکی افراد ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام شروع کردیا۔

کل ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان میں  ایک گاڑی پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

 سرکاری ذرائع کےمطابق امریکی جاسوس طیاروں نے تحصیل میران شاہ سے تقریباً تیرہ کلو میٹر دور ایشاء رزمک روڑ ملک اژدر کے علاقے میں  ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کے ذریعے گاڑی سے لاشوں کو نکالا۔

امریکا شمالی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں  مسلسل ڈرون حملے کررہاہے، جس میں عسکریت پسندوں کے ساتھ معصوم شہری بھی مارے جارہے ہیں۔

میرانشاہ کے مختلف علاقوں میں جاسوس طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

پارلیمان کی قرارداد اور اعلٰی ترین شخصیات کے بیانات،حکومت، سیاسی و سماجی رہنماؤں کے احتجاج کے باوجود پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ماہ کے  چوتھے روز میں تیسرا حملہ کیا گیا، جس میں عورتوں اور بچوں سمیت سولہ افراد ہلاک ہوئے۔

شکاگو کانفرنس کے بعدڈرون حملوں میں اضافہ ہوا اورآٹھ حملوں میں پچاس سے زائد افراد مارےجاچکےہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 اپریل 2025
کارٹون : 6 اپریل 2025