• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:57pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:00pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:57pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:00pm

ہندوستانی پارلیمنٹ حملہ کیس: افضل گورو کو پھانسی

شائع February 9, 2013

افضل گورو۔ - اے ایف پی فوٹو
افضل گورو۔ - اے ایف پی فوٹو

نیو دہلی: ہندوستانی پارلیمنٹ حملہ کیس میں سزا یافتہ ملزم افضل گورو کی رحم کی اپیل ہندوستانی صدر پرنب مکھرجی نے مسترد کردی تھی جس کے بعد افضل گورو کو آج صبح پانچ بجکر پچیس منٹ پر پھانسی دیدی گئی ہے۔

افضل گورو کو عدالت نے 13 دسمبر 2001 کو ہندوستانی پارلیمان پر ہونے والے مسلح حملے کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی ۔

افضل گُرو اور ان کی اہلیہ کی طرف سے رحم کی اپیل کی گئی تھی جس کو ہندوستانی صدر نے مسترد کردیا تھا۔

حکومت ہند کی وزارت داخلہ نے پہلے ہی انہیں سزائے موت دینے کی سفارش کی تھی ۔

جس پر اپیل مسترد ہونے کے بعد آج صبح پانچ بجکر پچیس منٹ پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024