نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔۔
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اپنی اہم پالیسی کی شرح سود میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی اور یہ 9.5 فیصد پر برقرار رہے گی۔
گذشتہ سال حکومت نے ترقی کو فروغ دینے کیلئے شرح سود میں دو فیصد کٹوتی کی تھی ۔
لیکن اقتصادی دباؤ آئندہ مہینوں میں ہونے والے انتخابات کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔حکومت سبسڈی کم کرنے کو تیار نہیں ہے اور ٹیکس ریونیو جمع کرنے میں بہت کم پیش رفت کی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور نے کہا کہ ریونیو جمع کرنے اور سبسڈی میں کمی کی وجہ سے بھی معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور افراطِ زر بڑھ رہا ہے۔











لائیو ٹی وی