• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جاپان جزائر کے معاملے پر کشیدگی بڑھارہا ہے، چین

شائع February 7, 2013

چینی نیوی کا عملہ۔ فائل تصویر
چینی نیوی کا عملہ۔ فائل تصویر

بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ جاپان جزائر کے معاملے پر بیجنگ اور ٹوکیو کے درمیان جان بوجھ کر کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔

جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوچف ینگ نے کہا ہے کہ جاپان جان بوجھ کر مسائل بڑھا رہا ہے اور جزائر کے معاملے پر کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان چین کی سمندری حدود میں جزائر پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔ جاپان کی ایسی سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

 جاپان حکومت اپنے بیانات اور الزامات کے ذریعے چین کی ساکھ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب جمعرات کو جاپان کے وزیر دفاع نے کہا کہ چین کے جنگی جہازوں کی جاپانی سمندری حدود میں پروازیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024