• KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C

ملالئے کی کھوپڑی کی سرجری کامیاب

شائع February 3, 2013

ملالئے کوئن الزبتھ اسپتال میں۔ اے ایف پی فوٹو۔
ملالئے کوئن الزبتھ اسپتال میں۔ اے ایف پی فوٹو۔

لندن: پاکستانی طالب علم ملالئے یوسف زئی، جنہیں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے پر طالبان نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا، کی ایک برطانوی اسپتال میں کھوپڑی کی تعمیر نو اور کھوئی ہوئی سننے کی صلاحیت میں مدد کے لیے سرجری کی گئی۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے ہفتے کو پندرہ سالہ کمسن لڑکی پر آپریشن کیا۔ واضح رہے کہ ملالئے  کو اکتوبر میں گولیاں ماری گئی تھیں اور اس کے بعد علاج کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔

آپریشن کا مقصد حملے کے دوران کھوپڑی کو ہوئے نقصان کی تعمیر نو کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ٹائٹینیم پلیٹوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

اتوار کو جاری ہونے والے کوئن الزبتھ اسپتال کے بیان کے مطابق، دونوں آپریشن کامیاب رہے اور ملالئے  اسپتال میں صحت یاب ہورہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی طالبہ کے ڈاکٹر انکے بہت خوش ہیں اور وہ اسپتال کے اسٹاف اور گھر والوں سے گفتگو بھی کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ نو اکتوبر کو سوات میں طالبان نے ملالئے کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جارہی تھیں۔

حملے میں ان کی دو سہیلیاں، کائنات اور شازیہ، بھی زخمی ہوگئی تھیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

sana butt Feb 04, 2013 07:54am
sub mumkn hy

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025