• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm

پاکستان، امریکا اپنے معاملات خود طے کریں، برطانیہ

شائع June 12, 2012

اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور برطانوی ہم منصب ولیم ہیگ بارہ جون کو ملاقات سے پہلے ہاتھ ملاتے ہوئے ۔ اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد: برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ برطانیہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان کسی قسم کا مصالحتی کردار ادا کرنا نہیں چاہتا، دونوں اتحادی ممالک مل کر اپنے معاملات طے کریں اور اپنے باہمی تعلقات کو معمول پر لائیں۔

منگل کو اسلام آباد میں اپنی پاکستانی ہم منصب حناربانی کھر کے ساتھ  ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیگ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔

ہیگ نے بتایا کہ  پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں نیٹو افواج کے لئے پاکستان کے راستے رسد کی فراہمی پر بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی۔

انہوں نے پاکستان میں ہونے والے آئندہ انتخابات کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے۔

حنا ربانی کھر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملاقات میں علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ افغانستان کا موضوع بھی زیرِ بحث آیا۔

کھر نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان بات چیت جاری ہے تاہم  سب کو پارلیمنٹ کی آواز کا احترام کرنا چاہیے اور معاملات کو اس طرح حل کرنا چاہیےجو دونوں ممالک کی عوام کو قابل قبول ہو۔

انہوں نے ایک بار پھر یقین دہانی کروائی کہ پاکستان افغانستان اورخطے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 اپریل 2025
کارٹون : 6 اپریل 2025