• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

موزمبیق میں سیلاب: ہلاکتوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی

شائع January 28, 2013

سیلاب کے باعث لوگ ایک گھر کی چھت پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔
سیلاب کے باعث لوگ ایک گھر کی چھت پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔

ماپوتو: موزمبیق میں سیلاب اور برساتوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی جبکہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

پیر کو اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موزمبیق کے جنوبی صوبہ غزہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق، دوردراز علاقوں میں امدادی کارکنوں کو پہنچنے میں مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث متاثرہ افراد سخت پریشان ہیں۔

دوسری جانب ان علاقوں میں برساتوں کا سلسلہ مزید کچھ دنوں تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024