• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

برازیل: نائٹ کلب میں آتشزدگی، 245 افراد ہلاک

شائع January 27, 2013

فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔
فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔

سانتا ماریا: برازیل کے سانتا ماریا شہر میں اس وقت کم از کم 245 افراد ہلاک ہوگئے جب یونیورسٹی کے طالب علموں سے کچھا کچھ بھرے ایک نائٹ کلب میں آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی طور پر 'کس کلب' میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 70 ہلاکتیں بتائی جارہی تھیں تاہم مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا گیا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ آگ لگنے کے وقت کلب میں تقریباً 300 سے 400 افراد موجود تھے۔

ادھر برازیل کی صدر ڈلما رؤسف کے ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد صدر اپنا چلی کا دورہ مختصر کر کے واپس وطن لوٹ رہی ہیں۔

آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں تھی تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق، آگ رات کے دو بجے اس وقت لگی جب ایک راک بینڈ کی آمد پر آگ سے متعلق قرطب جاری تھا۔

سانتا ماریا کے فائر چیف گائیڈو ڈی میلو کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر افراتفری مچ گئی جبکہ زیادہ تر لوگ کچل جانے یا دھوئیں کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

سانتا ماریا کے ایک ملٹری پولیس کمانڈر نے اے ایف پی کو بتایا کہ 245 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

جبکہ 48 مزید افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024