• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے چار افراد ہلاک

شائع January 27, 2013

لاہور میں گیس سلینڈر پھٹنے سے چار افراد ہلاک۔ فائل تصویر
لاہور میں گیس سلینڈر پھٹنے سے چار افراد ہلاک۔ فائل تصویر

لاہور: شہر کے علاقے ڈیفینس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ڈیفنس کے ایچ بلاک میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں صبح کے وقت گیس لیکج سے سلنڈر پھٹنے پر زور دار دھماکہ ہوا تھا جس سے ایک شخص ہلاک اور سینتیس افراد زخمی ہوئے تھے۔

اٹھارہ زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ انیس افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جن میں سے تین افراد دم توڑ گئے۔

 مرنے والوں میں  کاشف،سرفراز،عصمت اور ظریف شامل ہیں۔

اس دھماکے کا مقدمہ تنظیم شہری دفاع کی مدعیت میں دکان مالک افتخار کے خلاف درج کیا گیا تھا۔۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024