• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm

دیرپا امن کے قیام کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں افتخار

شائع January 26, 2013

خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار فائل فوٹو

 خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار نے کہا ہے کہ دیرپا امن کے قیام کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں۔

 مردان میں تقریب سے خطاب میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے کھلے عام دعوت دی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کے لئے مشاورت آئندہ بیس روز تک مکمل ہوجائے گی۔

 میاں افتخار  نے کہا کہ طالبان کو رہا نہیں کیا بلکہ افغان حکومت سے قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

 تقریب کے دوران  وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور  نے کہا کہ طالبان کمانڈر کرائے کے قاتلوں کے بجائے خود سامنے آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025