• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

جنوبی کوریا: صدر کے بھائی کو دو سال قید کی سزا

شائع January 24, 2013

جنوبی کوریا کے صدر لی منگ بیک۔۔۔۔۔اے ایف پی فوٹو
جنوبی کوریا کے صدر لی منگ بیک۔۔۔۔۔اے ایف پی فوٹو

سیول: جنوبی کوریا کے صدر لی منگ بیک کے بڑے بھائی لی سنگ ڈیوک کو دوسال قید کی سزا سنا دی گئی۔

جمعرات کے روز جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے کے بعد صدر کے بڑے بھائی کو دو سال قید کی سزا دی ہے۔

سیول کی ضلعی عدالت نے لی سنگ ڈیوک کو حکم دیا کہ وہ 750 ملین وون (701،600 امریکی ڈالر) کا کل جرمانہ ادا کریں، اسی رقم میں وہ بینکار اور تاجر(بزنس مین) سے کمیشن لینے کے مجرم پائے گئے ہیں.

لی چھ مرتبہ قانون ساز منتخب ہوچکے ہیں ۔ انہیں گزشتہ سال جولائی میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور کرپشن کے الزام میں مبینہ طور پر بینکوں کے آڈٹ سے بچنے میں مدد فراہم کی تھی۔

ان کی سرگرمیوں کی ابتداء 2011 میں ایک بڑے کرپشن اسکینڈل سے ہوئی، جب ایک وسیع تحقیقات کے بعد چار بچت بینکوں کو ناکافی لیکویڈیٹی کے لئے معطل کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اب تک 16 بچت بینکوں کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ چار بینکاروں نے خود کشی کرلی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024